ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

اسمبلی توڑنے کےعمل کا حصہ نہیں بنوں گا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔

لاہور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ فیصلہ کرچکا ہوں، اسمبلی توڑنے کے عمل میں شریک نہیں ہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آئین، قانون میں وضاحت کے ساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.