جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

اسمبلی ابھی ٹوٹے یا 6 ماہ بعد کوئی فرق نہیں پڑتا، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسمبلی عمران خان کی امانت ہے جب چاہے توڑ دیں، آج اور چھ ماہ بعد کوئی معنی نہیں رکھتے۔

مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک اور عوام کے مفادات کیلئے نہیں بلکہ اپنے مقدمات ختم کرنے اور چوریاں چھپانے کے لیے قیام میں آئی ہے۔

محمود خان نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل حکمران بیرونی ممالک میں موجود سفارخانوں کے بلڈنگز کو بھی نیلام کریں گے، اس وقت ملک میں کوئی نظام نہیں ہے، موجودہ فرسودہ نظام سے چھٹکارا پانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.