وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی سے متعلقہ اجلاس پر تبصرہ کیا ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر اجلاس ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس مہنگائی کم کرنے کے لیے نہیں بلکہ بڑھانے کے لیے تھا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم چینی، گندم، ادویات چور اور منافع خوروں کے سرپرست ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ گندم اور چینی کس کو فائدہ پہنچانے کے لیے درآمد کی جارہی ہے؟
Comments are closed.