بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا بڑی زیادتی ہے، وزیراعظم

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا بڑی زیادتی ہے۔

ترک صدر کی زیرِ صدارت اقتصادی تعاون تنظیم کا 14واں اجلاس ورچوئل سربراہ اجلاس کی طرز پر منعقد ہوا۔

اجلاس سے  ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا افتتاح میرے لیے باعث فخر ہے۔

انھوں نے کہا کہ سربراہ اجلاس کا مقصد علاقائی اقتصادی ترقی کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے ترکمانستان کو آئندہ اجلاس کی سربراہی ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

انھوں نے کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے معاشی و سماجی مضمرات کا مکمل تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے عوام کو وباء سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا۔

پاکستان میں عوام کو فراہم کی گئیں سہولیات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت عوام کو نقد رقوم فراہم کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی۔

وزیراعظم پاکستان نے زور دیا کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ویکسین کی مساویانہ فراہمی ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ امیر ملکوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے وسائل کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کو وبا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ انہیں بھوک سے بھی بچایا، کورونا جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت کے شعبے کو مزید ترقی دینا ہوگی۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل خطے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں معاون ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغان امن عمل خطے کو پائیدار ترقی کی طرف لے جانے میں معاون ہوگا۔

ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا بڑی زیادتی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ خطے میں خوشحالی کے لیے تجارتی سرگرمیوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.