بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: FBR سے مذاکرات ناکام، تاجروں کا دھرنا ختم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے دھرنا ختم کر دیا، جبکہ 19 اکتوبر کو فیض آباد میں دوبارہ دھرنے کی کال دے دی۔

اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران نے ایف بی آر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سرور پھر بیٹھ گیا۔

ملک بھر سے آئے ہوئے تاجروں نے آبپارہ چوک سے ایف بی آر کی طرف احتجاجی مارچ کر کے دھرنا دیا۔

تاجران کے 3 اہم مطالبات میں صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کے اختیارات کا خاتمہ، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے فیصلے کا خاتمہ اور پوائنٹ آف سیلز مشینیں نصب نہ کرنے کا مطالبہ شامل تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

تاجران کے 10 رکنی وفد کے ایف بی آر آفس میں 2 گھنٹے طویل مذاکرات جاری رہے جو ناکام ثابت ہوئے۔

آل پاکستان انجمن تاجران نے 19 اکتوبر کو ملک بھر کے تاجران کو فیض آباد میں جمع ہونے کی احتجاجی کال دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.