اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے والے سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین نے گھر کا کام ٹھیک سے نہ کرنے پر 12 سالہ بچی کی ٹانگ ڈنڈا مار کر توڑ دی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق مالک مکان نے پولی کلینک اسپتال سے گھریلو ملازمہ کا آپریشن بھی کرادیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے متاثرہ بچی کا میڈیکل پولی کلینک اسپتال اسلام آباد سے کرالیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی ٹانگ ٹوٹنے اور جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچی پر تشدد کرنے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کےلیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
Comments are closed.