hookup Suplee PA instant sex hookup sites mature hookup app gay clubs for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: 1 اور ڈینگی مریض کا انتقال

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہونے والے ڈینگی وائرس سے ایک اور شخص انتقال کر گیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) زعیم ضیاء کے مطابق انتقال کرنے والا شخص جی سیون کا رہائشی تھا اور پولی کلینک اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے بیمار افراد کی تعداد میں یومیہ بنیاد پر ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدمتاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 365 ہوگئی ہے۔

زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 174 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے، وفاقی دارالحکومت کے مضافاتی علاقے بدستور ڈینگی کی لپیٹ میں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 174 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے جو کہ رواں سال یومیہ بنیاد پر رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد میں سب سے زیادہ ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 603 ہو چکی ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز 110 ڈینگی کیسز مصافاتی علاقوں میں رپوٹ ہوئے، جہاں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 589 ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر ضعیم ضیاء نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہری علاقوں میں گزشتہ روز 64 افراد ڈینگی سے بیمار ہونے کے بعد ان علاقوں میں اسے کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 14 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.