بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: فیکٹری میں بوائلر دھماکا، مقدمہ درج

لاہور میں ملتان روڈ پر واقع جوس بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

لاہور کے تھانہ گلشنِ اقبال کی پولیس کے مطابق مقدمہ فیکٹری مالک مختار، منیجر شبیر حسین اور بوائلر انجینئر سمیت فیکٹری انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

لاہور میں ملتان روڈ پر جوس بنانے والی ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث ایک ورکر جاں بحق ہو گیا۔

مقدمے میں قتلِ بے سبب، لاپروائی اور غفلت سے نقصان کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں نامزد منیجر شبیر حسین واقعے میں زخمی ہوا تھا اور جسم جھلسنے کے باعث تاحال اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

آگ سے 27 سالہ عبدالسلام، 35 سالہ عارف موقع پر جاں بحق، جبکہ آصف اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

دوسری جانب بوائلر پھٹنے کی ایک اور فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.