ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر 10 اکتوبر کو پی ٹی آئی درخواست پر سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے کو فنڈنگ کیس میں گرفتاریوں اور چھاپوں سے روکا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے سینیٹر سیف اللّٰہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا اور پی ٹی آئی رہنما کو ہراساں کیا۔
پی ٹی آئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے انکوائری اور چھاپے غیر قانونی ہیں انہیں فوری طور پر روکا جائے۔
تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے سیاسی بنیاد پر ہراساں کر رہی ہے، عدالت وفاقی تحقیقاتی ادارے کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکے۔
پی ٹی آئی درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت مخالف تحریک کےلیے فنڈز اکٹھے کیے، بیرون ملک سے ملنے والے تمام فنڈز قانون کے مطابق موصول کیے۔
اپوزیشن جماعت نے اپنی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔
Comments are closed.