کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی استعفیٰ منظوری کے خلاف درخواست پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پی ٹی آئی ایم این اے کی درخواست کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شکور شاد کا معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو بھجوادیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پٹیشنر شکور شاد سے مل کر استعفیٰ منظوری کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کے شکور شاد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے حکم کی معطلی میں بھی توسیع کردی۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے احکامات جاری کرکے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.