بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، آڈیو لیکس کا ون پوائنٹ ایجنڈا زیر غور

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آڈیو لیکس کا ون پوائنٹ ایجنڈا زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ بھی شریک ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں، جبکہ اجلاس میں خفیہ اداروں کے سربراہان آڈیو لیکس پر بریفنگ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.