بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف اسد عمر کی درخواست خارج کردی۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی درخواست مسترد کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کے قانون کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسد عمر نے عدالت عالیہ میں وفاقی حکومت کے اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر لگائی گئی پابندی کے قانون کو چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.