بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کے 6 سب سیکٹرز میں سخت پابندیاں لگانے کی سفارش

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے محکمہ صحت نے 6 سب سیکٹرز میں سخت پابندیاں لگانے کی سفارش کردی۔

محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد نے پابندیاں لگانے اور سخت کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سب سیکٹر جی سکس1، جی سیون 2، جی ٹین 4، جی الیون 1، آئی ٹین 2 اور آئی ٹین 1 میں پابندیاں لگائی جائیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق متعلقہ 6 سب سیکٹرز میں کورونا وائرس کے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

خط میں ڈی ایچ او نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کے اہل خانہ میں بھی مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

خط میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور محدود کرنے کے لیے ان سب سیکٹرز میں لوگوں کی نقل و حرکت روکی جائے۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ سب سیکٹرز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.