اسلام آباد میں ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کے نشانے پر آگئے، 4 اسپتالوں کے ڈاکٹرز اور ہیلتھ عملہ کورونا کا شکار ہے، پولی کلینک کی او پی ڈی بند اور پمز کے اوقات کار میں کمی سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
شہر اقتدار میں پمز، پولی کلینک، سی ڈی اے اور فیڈریل گورنمنٹ اسپتال کے1450 ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ کورونا کا شکار ہے،پولی کلینک کی او پی ڈی بند ہونے کے باوجود شہری ڈاکٹرز کو چیک کروانے کے لیے بضد اسپتال کے باہر موجود ہیں۔
اسپتال چیک اپ کے لیے آنے والوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ بخار ، کھانسی اور دیگر بیماریوں کے لیے چیک اپ نہیں کیا جا رہا ہے
دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور عملہ جس تیزی سے کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اگر او پی ڈی بند نہ کی جاتی تو پھر ضروری سروسز جاری رکھنا مشکل ہو جاتا۔
ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نرسز اور 16 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے اسپتال میں 30 ڈاکٹرز اور نرسز کورونا کا شکار ہوگئے ،فیڈرل گورنمنٹ اسپتال کے 10 ڈاکٹرز اور عملہ کورونا کا شکار ہے،جبکہ پولی کلینک نے او پی ڈی بند رکھنےمیں 5 فروری تک توسیع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے باعث مختلف علاقوں کی گلیاں اور بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے بھی سیل ہو چکے ہیں ۔
Comments are closed.