بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فروری میں کورونا کیسز میں کمی آئے گی، ڈاکٹر قیصر سجاد

سیکریٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ رکھیں کیونکہ اومی کرون کی صورتحال اگر بگڑ گئی تو بہت مشکل ہو گی۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ میرے خیال میں فروری کے وسط تک کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں صورتحال معمول کے مطابق ہی رہے تو احتیاط کریں۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 8 ہزار 183 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 786 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 192 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 98 ہزار 221 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 353 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 74 ہزار 657 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 68 ہزار 624 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 48 لاکھ 22 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 5 ہزار 450 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 17 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 175 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 7 لاکھ 48 ہزار 105 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 22 لاکھ 42 ہزار 425 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.