بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’اپوزیشن شکست کھا چکی ہے‘ مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ بیٹھے کہ ’’اپوزیشن شکست کھا چکی ہے‘‘۔

اس موقع پر حکومتی ارکان نے نعرے لگائے کہ ہاں اپوزیشن شکست کھا چکی ہے۔

جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے فوری تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شکست کھا چکی ہے، اعتراف کرے۔

اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم ) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف نہیں اُٹھے گا وہ ملک اور قوم کا خیر خواہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا فرض ہے کہ یا وہ رائے شماری کریں یا بل کو ایجنڈے سے نکال دیں، یہ پورے ملک کی معیشت اور مالی اداروں کا مسئلہ ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیے ہیں، ملک کی معیشت کو تباہ کرنے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.