بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کولمبیا میں الٹا گھر توجہ کامرکز بن گیا

کولمبیا میں عجیب و غریب الٹا گھر لوگوں کی توجہ کامرکز بن گیا۔

اس گھر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پلنگ چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں بلکہ اس الٹے مکان کا فرش ہے۔

اس گھر میں ہر وہ شے الٹی نظر آتی ہے جو عام طور پر ہمارے گھروں میں سیدھی ہوتی ہیں۔

اس مکان کو آسٹریا کے ڈیزائنر فرٹز شال نے بنایا ہے جو ایک عرصے سے کولمبیا میں ہی رہتے ہیں۔

فرٹز کے مطابق اس گھر کی بنیاد بنانا سب سے مشکل کام تھا کیونکہ جھونپڑی نما مکان کو الٹا بنانا آسان نہ تھا۔اب کورونا وبا کے دوران لوگ یہاں آرہے ہیں اور کچھ دیر یہاں گزار کر خوش وخرم اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔

  اس گھر کوسائیڈ ڈاؤن ہوم کا نام دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.