گزشتہ دنوں اسلام آباد میں واقع نجی مال میں آگ لگنے کے واقعے کی پیش گوئی ایک ماہ قبل ایک فنکار کی جانب سے کی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر نجی مال میں آگ لگنے اور اس کی ایک ماہ قبل ہی پیش گوئی ہونے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگست میں ایک گرافک ڈیزائنر سید صائم نے اپنی فوٹوشاپ کی صلاحیتوں کو آزماتے ہوئے سینٹورس مال کو جلتے ہوئے دکھایا تھا۔
30 اگست کو سید صائم کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 4 تصویریں شیئر کی گئی تھیں جن کے کیپشن میں اُن کا لکھنا تھا کہ میں بہت بور ہو رہا تھا، سو میں نے سینٹورس مال کو آگ لگا دی۔
اس پوسٹ کے ٹھیک ایک ماہ بعد سینٹورس مال کے فوڈ کورٹ میں آگ لگ گئی اور مال کو فوراً خالی کروا کر سیل کرنا پڑا۔
حال میں سینٹورس مال میں پیش آنے والے اب اس واقعے پر فنکار سید صائم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ میں نے کیا کِیا تھا۔
دوسری جانب سید صائم کا بتانا ہے کہ مال میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد مجھے بے تحاشا پیغامات موصول ہو رہے ہیں، یہ واقعہ حقیقت میں دلخراش ہے، یہ مال بالکل ایسے جلا ہے جیسا میں نے اپنی تصویروں میں بنایا تھا۔
Comments are closed.