بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ڈینگی کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 141 شہری اس سے متاثر بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریباً 150 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی کے مزید 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 شہری ڈینگی میں بیمار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزار 286 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.