وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے وکلاء کے چیمبر گرانے پر وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی چوک بلاک کر دیا۔
وکلاء چیمبرز گرانے کے معاملے پر اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار نے ایف ایٹ کچہری میں آج احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے تحت وکلاء اپنے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے۔
وکلاء نے ڈی چوک کو بلاک کر دیا، اس موقع پر وہاں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
وکلاء کو پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئی ہیں۔
ایف ایٹ کچہری میں بڑی تعداد میں وکلاء جمع ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے ہیں اور نعرے بازی بھی کی۔
Comments are closed.