اسلام آباد میں ڈینگی کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا ،رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افرد کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مزید 10 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں ۔
محکمہ ضلعی صحت کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 564 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں ، دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 اور شہری علاقوں میں 4 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔
رواں سال اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 597 لوگ ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی سے 1 ہزار 967 افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.