بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں چوتھی کورونا لہر کے کم ترین کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی جاری چوتھی لہر کے کم ترین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 560 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 970 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 19 فیصد ہو گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 6 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران یہاں 4 ہزار 305 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 70 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 3 شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 42 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 287 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 922 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.