اسلام آباد میں لڑکا اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا حرکت کے کیس میں اہم موڑ آگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان حلفی جمع کرایا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا ہے، وہ کسی بھی ملزم کو نہیں جانتی اور نہ ہی کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہیں۔
لڑکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پولیس والے مختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پراس سے دستخط اور انگوٹھے لگواتے رہے ہیں۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان حلفی میں یہ بھی کہا کہ میں ریحان کو نہیں جانتی اور نہ ہی وہ وڈیو بنارہا تھا، ریحان سمیت کسی بھی ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش نہیں کی۔
بیان پر وکلا ء نے جرح کی تو متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤ میں آکر نہیں دیا، میں نے کسی کو بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کی۔
عدالت میں آئندہ سماعت پر بھی متاثرہ لڑکی پر جرح جاری رہے گی۔
Comments are closed.