بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آئے ٹریفک حادثے میں غیرملکی سفارتکار کی کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد سفارتکار کو تھانہ شالیمار منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مارگلہ روڈ پر پیش آیا، سفارتکار کی کار نے سڑک پر جاتے موٹرسائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 26 سالہ محمد عرفان موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.