بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا دھرنا، 10 شرکاء زیرِ حراست

احتجاجی سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ کے دروازے کھول دیئے جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھرنے کے 10 شرکاء کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے مزید ملازمین کو سیکریٹریٹ جانے سے روک دیا، جس کی وجہ سے ملازمین کی بڑی تعداد سیکریٹریٹ کے گیٹ کے باہر موجود ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے وفاقی سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

وفاقی سرکاری ملازمین نے آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے سلسلے میں سرکاری ملازمین احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ بلاکس کے باہر جمع ہو گئے۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج اور دھرنے کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند ہو گیا ہے۔

تمام علاقے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.