جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔
انٹرنیشنل ڈیپارچر ایف آئی اے کاؤنٹر کے قریب چھت پرنالے کا منظر پیش کرنے لگی۔
ایئرپورٹ پر چھت سے سیلنگ نیچے جا گری، سیلنگ نیچے گرنے سے ہال میں سیلنگ کے ٹکڑوں کا ڈھیر لگ گیا۔
سیلنگ کے گرنے سے پانی ٹرمینل میں داخل ہوگیا، ٹرمینل میں پانی کے داخل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.