اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
رپورٹس کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پشاور، کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعد شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف علاقوں میں گھروں میں سوئے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد اور گہرائی 50.8 کلو میٹر تھی، پاکستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کئے گئے۔
Comments are closed.