ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

اسلام آباد انتظامیہ متحرک، کورونا خلاف ورزی پر کئی دکانیں اور ہوٹل سیل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کرنے کے لیے آب پارہ مارکیٹ اور اتوار بازار میں چھاپہ مارا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں اور ہوٹل سیل کیے گئے جبکہ ماسک نہ پہننے پر 13 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے دارلحکومت کے مختلف پارکس، سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین کا بھی دورہ کیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے لوکل ٹرانسپورٹ میں بھی کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر کئی گاڑیاں بند کردیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.