اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر بنے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے عملے کے ساتھ کارروائی کی اور ریسٹورنٹ پر سیل کی مہر لگائی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں کھانا کھانے والوں کو ایک ڈیڑھ گھنٹے کا وقت دیا گیا کہ اس دوران ریسٹورنٹ خالی کردیں۔
دوران کارروائی حکام نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو مزید مہمانوں کو لینے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران مارگلہ پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو آج ہی سر بمہر (سیل) کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کی جس کے دوران سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری دفاع اور چیئرمین سی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے۔
Comments are closed.