اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن غلیل سے جنگ جیو بلڈنگ پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔
پتھراؤ سے جنگ جیو بلڈنگ کے نیوز روم کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
رپورٹس کے مطابق ریڈزون سے متصل جنگ جیو بلڈنگ اور دیگر عمارتوں کے قریب سیکورٹی اہلکار موجود نہیں۔
مظاہرین کے پتھراؤ سے میڈیا ورکرز زخمی ہوئے ہیں اور وینز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے جبکہ ڈی چوک پر صورتحال کشیدہ ہے۔
Comments are closed.