بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد، پنڈی میں موسلادھار بارش، واسا کا ہائی الرٹ جاری

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے، گولڑہ کے مقام پر 32 ملی میٹر، چکلالہ پر 30 اور سید پور کےے مقام پر 21 ملی میٹرملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

چکوال اور شکر گڑھ میں بھی بادل جم کر برسے، اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

جڑواں شہروں پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، واسا نے مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ بوکڑہ میں 15، شمس آباد میں13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.