اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملعون گیرٹ ویلڈر کی توہین آمیز ٹوئٹس کےخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف عدالتی احکامات پر حکومت عملدر آمد کرے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے، گیرٹ ویلڈر لگا تار توہین آمیز ٹوئٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہیے۔
Comments are closed.