اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ عمران خان یقینی بنائیں کہ ان کی عدالت پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو، عمران خان کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی سیکیورٹی اقدامات کریں گے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز بنائے گی، عدالت اور اس کے قریب چند لوگ رہ سکیں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالتی اوقات کار میں پیشی کیلئے پولیس عمران خان کو گرفتار نہیں کرے گی۔
Comments are closed.