اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما شیریں مزاری کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہو سکی۔
اسمبلی میں خواجہ آصف کے شیریں مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونی تھی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
سنگل بینچ نے شیریں مزاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
شیریں مزاری نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔
Comments are closed.