جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ سے شیریں مزاری کو بیٹی اور داما د سے ملاقات کی اجازت مل گئی

عدالت عالیہ اسلام آباد نے شیریں مزاری کو بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار ایمان مزاری کی والدہ اپنی بیٹی اور داماد سے ملاقات کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں۔

انسانی حقوق کی وکیل رہنما ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو متنازع ٹوئٹس کیس میں سزا سنادی گئی۔

موقف اپنایا کہ گزشتہ روز ملاقات کا دن تھا لیکن انہیں بیٹی اور داماد سے ملنے نہیں دیا گیا۔

شیریں مزاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا اور فیملی ممبرز سے ملاقات کرانے سے انکار غیر قانونی ہے۔

درخواست میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جیل میں بہتر کلاس میں رکھنے اور بہتر سہولیات مہیا کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

شیریں مزاری کو ایمان اور ہادی علی سے ملاقات کی اجازت مل گئی، جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل پہنچیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.