اسلام آباد کے سیکٹر ایچ تھرٹین کے ایک مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔
تیل نکلنے کی خبریں پھیلیں تو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے علاقے میں پہنچ کر تیل کی غیر قانونی ڈرلنگ کرنے والے بارہ سائٹ پمپس سیل کردیئے۔
معاملہ اوگرا کے پاس پہنچا تو پتا چلا کہ کسی مکان سے خام تیل نہیں نکل رہا بلکہ ڈیزل ملا پانی آرہا ہے اور ڈیزل کہیں اور سے لیک ہوا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹرایچ 13میں خام تیل نکلنے کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے ترجمان اوگرا نے کہا کہ اسلام آباد میں گھر سے خام تیل نہیں نکل رہا، ایچ ڈی آئی پی نے نمونہ چیک کیا ہے تو معلوم ہوا یہ پانی میں ڈیزل کی آمیزش ہے یہ ڈیزل کہیں سے لیک ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا اس معاملے کا براہ راست اوگرا سے تعلق نہیں مقامی انتظامی اور متعلقہ ادارے اس کو دیکھ رہے ہیں
Comments are closed.