بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی، گھوٹکی سے واپس کراچی لینڈنگ

کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی کے سگنل ملنے پر طیارے کو واپس کراچی اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سرین ایئرلائن کی پرواز  ای آر 502 دوپہر 12 بجکر 51 منٹ پر کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، 15 سال پرانی ایئربس اے 320 نے پنوں عاقل شہر عبور کیا تو پائلٹ کو طیارے میں فنی خرابی کے سگنل ملے۔

کراچی شرقی کے علاقے جمشید کوارٹر میں مقامی لیڈر کے ملازم سے چھ مسلح ملزمان نے تین کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈ چھین لیے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کرنے پر پائلٹ کو کراچی واپسی کے احکامات ملے، یوں پائلٹ نے گھوٹکی سے واپسی کا رخ کیا اور جہاز ٹیک آف کے ایک گھنٹہ 20 منٹ بعد بحفاظت کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق مسافر اور عملے کے تمام ارکان خیریت سے ہیں جنہیں متبادل فلائٹ سے روانہ کیا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.