اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ ضلعی محکمہ صحت نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید پر شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کریں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ عید پر غیر ضروری نقل و حرکت کورونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
ضلعی محکمہ صحت کی ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ عید پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اس لیے شہری ہجوم والی جہگوں پر جانے سے گریز کریں اور مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد ہی مویشی منڈی جائیں۔
Comments are closed.