اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، پمز اور پولی کلینک میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پمز میں ڈینگی کے لیے 2 وارڈ مختص کر دیے گئے ہیں، جہاں اس وقت ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں۔
پولی کلینک اسپتال میں روزانہ 100 سے زائد ڈینگی مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
پولی کلینک نے ڈینگی او پی ڈی رات 12 بجے تک کھول دی ہے، پولی کلینک میں ڈینگی کے 20 مریض زیر علاج ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.