اسلام آباد پولیس میں مختلف شعبوں کے ماہر سابق فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال ہو گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق فوجیوں کو حساس عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھرتیوں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد لازمی ہوں گی۔
Comments are closed.