وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران سب سے کم کیسز رپورٹ ہوگئے، اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا کے 204 کیس رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او اسلام اباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی، اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں 4 ہزار35 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کی تیسری لہر کے دوران اسلام آباد میں28 مارچ کو سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او کے مطابق 28 مارچ کو اسلام آباد میں 856 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
Comments are closed.