بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

وفاقی دارالحکومت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر  کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 24 گھنٹوں میں 11 سے 20 سال کے 84 بچے اور نوجوان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، اب تک 11سے 20 سال کے 5 ہزار 528 افراد کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 21 سے 30 سال کے 187 افراد جبکہ31 سے45 سال کے 229 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 45 سے 60 سال کے 157 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 61 سے 80 سال کے 79 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 283 ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی شرح اموات0.96 فیصد ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ خواتین کی شرح 40.34 فی صد رہی، 24 گھنٹوں میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں کورونا کے زیادہ مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.