آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ضرورت پڑی تو فوج کو بلائیں گے، فی الحال فوج کوطلب کرنے کی ضرورت نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ناصر نے کہا کہ اسلام آباد میں ایف سی اور پولیس کام کر رہی ہے، فی الحال فوج کو طلب کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے معاملات میرے پاس نہیں، ہمارا کام عدالتوں کو سہولت دینا ہے جو ہم کر رہے ہیں، مقدمات جرم کی نوعیت کے مطابق کیے جاتے ہیں۔
آئی جی کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے متعلق سارا ریکارڈ کل تک جاری کردیں گے، اسلام آباد پولیس کے 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں، ہمارا مقصد صرف و صرف امن قائم کرنا ہے، مظاہرین نے نجی گاڑیوں کو روک کر لوگوں کو زدوکوب کیا۔
اکبر ناصر نے کہا کہ اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو میں ہے، اگر کہیں کوئی مجمع ہے تو فوری منتشر کیا جائے گا، ایف سی، پولیس، رینجرز کو ہدایت ہے کہ طاقت کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ سوائے ایک دو جگہوں کے حالات ٹھیک ہیِں، کسی سرکاری، نجی جائیداد کو نقصان مت پہنچائیں، گرفتاریوں اور ایف آئی آرز کا تمام ریکارڈ مہیا کردیں گے۔
Comments are closed.