اتوار 14؍ربیع الاول 1445ھ یکم؍اکتوبر 2023ء

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشہ ایک ہفتے میں 2 افراد قتل ہوئے جبکہ اقدامِ قتل کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی49 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء سے محروم ہوئے، شہر کے مختلف تھانوں میں چوری کی 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے 77 موٹر سائیکلیں اور  14 گاڑیاں چوری کی گئیں۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ کالر کرائم چیک ڈس آنر کے 36 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.