بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میٹرو کا افتتاح: اسد عمر نے دو ماہ پُرانی پریس ریلیز جاری کردی

وزیر اعظم شہباز شریف کے اسلام آباد میٹرو کے افتتاح کے بعد سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سی ڈی اے کی دو ماہ پُرانی پریس ریلیز جاری کردی۔

سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد آبائی گھر پہنچے۔

پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میٹرو کا اپریل میں فعال ہونا پہلے سے ہی طے تھا۔

اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سی ڈی اے دو ماہ پہلے بتا چکا ہے اسلام آباد میٹرو اپریل کے پہلے ہفتے چلنا شروع ہوجائے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سی ڈی اے کی دو ماہ پرانی پریس ریلیز بھی شیئر کی۔

اسد عمر نے شہباز شریف کے  پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس  کو فعال کرنے سے متعلق دیے گئے احکامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آتے ہی ڈرامہ بازی شروع ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.