اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کا مذاق کرنے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بم کے شبہ میں کراچی اسلام آباد کی پرواز روک دی گئی۔
نجی ایئرلائن کی پرواز ایف ایل 673 نے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں مسافر اویس نے حسنین سے مذاق کیا۔ حسنین کو عقبی نشست پر بیٹھے دوست نے جہاز میں بم کی جھوٹی اطلاع دی۔ حسنین نے ایئرہوسٹس کو میسج دکھایا تو پرواز کو روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی مکمل سرچنگ کی گئی۔ اویس اور حسنین نے ایئر ہوسٹس کو بتایا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف) نے دونوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا۔
پرواز ایف ایل 673 سوا 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام اباد سے کراچی روانہ ہوگئی۔
Comments are closed.