اسلام آباد میں رمضان المبارک سے قبل کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 110 سے کم ہوکر 95 روپے فی کلو ہوگئی، بیسن 170 روپےکلو پر برقرار جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت بھی 860 روپے کلو برقرار ہے۔
رمضان المبارک سے قبل اسلام آباد میں برائلر مرغی کی قیمت میں 25 سے 75 روپے فی کلو تک کمی آئی ہے گزشتہ روز برائلر مرغی کی قیمت 250 روپے سے 300 روپے کلو تھی۔
اسلام آباد میں آلو کی فی کلو قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہوگئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 70 سے 80 روپے فی کلو ہوگئی، ٹماٹرکی قیمت گزشتہ ہفتے تک 50 سے 60 روپے فی کلو تھی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں پیاز کی فی کلو قیمت 40 روپے برقرار ہے جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 240 روپے ہوگئی ہے۔
Comments are closed.