پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں رہنما مسلم لیگ (ق) طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کرکے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور سید نوید قمر شامل تھے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو تصادم نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پہلے اتحادیوں میں اتفاق رائے پیدا کریں۔
اس موقع پر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کو پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچاؤں گا، مذاکرات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے مذاکرات کس کے ساتھ کرنے ہیں؟ کیا اگلی پارٹی مذاکرات میں سنجیدہ ہے؟
Comments are closed.