عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمل ولی خان نے اسفندیار ولی خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویل چیئر پر بیٹھے ہیں۔
ایمل ولی خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ملی مشر اسفندیار ولی خان علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے ملی مشر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں اسفند یار ولی کے انتقال سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں۔
جس کے بعد ترجمان اے این پی نے کہاتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔
Comments are closed.