اسرائیل میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے، جبکہ 150 زخمی ہیں۔
دوسری جانب ہلاک افراد کی تدفین شروع کردی گئی۔ ماؤنٹ میرون پر مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچی تھی۔
یاد رہے کہ اس سال لاکھوں زائرین ماؤنٹ میرون پہنچے تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس واقعے کی انکوائری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ ایسے سانحات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
انکے مطابق یہ اسرائیلی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہاہو نے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔
Comments are closed.